ابنا: اطلاعات کے مطابق پير کے روز دار الحکومت منامہ کے مضافات ميں شہريوں نے مظاہرے کئے جن پر بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اور سعودي فوجيوں نے حملے کئےـ
فوجيوں نے طاقت کا استعمال کرکے مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي جو شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھےـ چودہ فروري سے بحرين ميں عوامي تحريک جاري ہے اور مظاہرين پر سيکورٹي فورسز کے حملوں ميں اب تک بہت سے افراد شہيد اور زخمي ہوئے ہيں ـ
گزشتہ دنوں سيکورٹي فورس کے حملے ميں ايک پانچ روزہ نو زائيدہ بچہ شہيد ہوگيا جس کے بعد پورے ملک ميں عوام ميں غم غصہ پھيل گيا ہے اور ان کے انقلابي مظاہروں ميں شدت اور وسعت آگئي ہے - حکومت نے ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کيا ہے اور بڑي تعداد ميں سرکاري ملازمين کو ملازمت سے محروم کر ديا ہےـ.............
/169